محکمہ کسٹم ، زکوۃ اور ٹیکس اتھارٹی نے بیرون ملک سے منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کپڑوں میں چھائی گئی ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔
مزید پڑھیں
-
جازان اور عسیر میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط، 11 افراد گرفتار
Node ID: 895235 -
منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت
Node ID: 895849
سبق نیوز کے مطابق کسٹم و ٹیکس اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے ٹرالر میں رکھے گئے سامان کو الحدیثہ چیک پوسٹ پر متعین کسٹم اہلکاروں کی ٹیموں نے چیک کیا تو اس میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جن کی تعداد 48 ہزار سے زائد تھی۔
الحربی کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں نے ضبط کی گئی شپمنٹ کو اینٹی نارکوٹیکس کے حوالے کردیا جہاں انہوں نے چار افراد کو حراست میں لیا جو شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آئے تھے۔
ملزمان کو ادارہ انسداد منشیات کے تحقیقاتی سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی وڈیو میں دکھا گیا ہے کہ ٹرالر کو کسٹم کے اسکیننگ روم میں لے جایا گیا جہاں موجود اہلکاروں کو شک ہوا جس پر انہوں نے سامان کے بڑے بڑے بنڈلوں کو کھولا جس میں کپڑے رکھے ہوئے تھے۔
بظاہر کپڑوں کے ہی بنڈل تھے مگر جب اہلکاروں نے کپڑوں کی تہوں کو کھولا تو وہاں سے پلاسٹک کے پیکٹس برآمد ہوئے جس میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔