Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

سلطان آف جوہر کپ 2025 کے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے دو سے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔
سنیچر کو ملائیشیا کے شہر جوہر میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور کپتان شاہد حنان نے ایک ایک گول کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے روئیدن مائیکل، ڈریسی کاڈن اور مارکھم ہنری نے پاکستان کے خلاف ایک ایک گول سکور کیا۔
اس سے قبل جمعے کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ میچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو گول  کیے جبکہ سیف اللہ نے ایک گول سکور کیا تھا۔

شیئر: