Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خدمات کا اعتراف‘ امارات میں پاکستانی سفیر فیصل ترمذی کو ’آرڈر آف زاید دوم‘

اماراتی وزیر مملکت خلیفہ بن شاہین المرر نے سفیر پاکستان کو پیش کیا۔( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ’ فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید دوم‘ سے نوازا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
وام کے مطابق یہ اعزاز ابو ظبی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران و وزیر مملکت خلیفہ بن شاہین المرر نے پیش کیا۔
 خلیفہ بن شاہین المرر نے متحدہ عرب امارات، پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔
 فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ اعزاز سفارتخانے، قونصلیٹ میں پوری ٹیم کے ساتھ امارات میں موجود پاکستانی کمیونٹی کا ہے۔ ان کی اجتماعی کوششوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید دوم اعلی ترین شہری اعزازات میں سے ایک ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

واضح رہے فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید دوم متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین شہری اعزازات میں سے ایک ہے جس کے نام ملک کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے نام پر ہے یہ عام طور پر سربراہان مملکت، سینیئر سفارتکاروں اور ممتاز شخصیات کو عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے یا بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ 

 

شیئر: