متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نئے تادیبی ضوابط جاری کر کیے گئے ہیں۔ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیور کا لائسنس تین سال کےلیے معطل کیا جا سکے گا۔
یہ اقدام امارات میں سڑکوں کی سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں نیا ٹریفک قانون، کون سے غیر ملکی ڈرائیونگ کر سکیں گے؟Node ID: 887653
امارات الیوم کے مطابق فیڈریشن آف ٹریفک کی جانب سے جو ضوابط جاری کیے گئے ان کے تحت ایسے ڈرائیور جو سیز لائسنس پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے انہیں تین ماہ قید اور 10 ہزار درھم جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔
اماراتی کورٹس نے گزشتہ چند برسوں کے دوران سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر متعدد افراد کو سخص سزائیں سنائیں ہیں جن میں نمایاں جرائم میں نشہ کے حالت میں ڈرائیونگ کرنا اور انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو ہلاکت میں ڈالنا شامل تھا۔
نئے جاری ٹریفک ضوابط میں سنگین حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کو حراست میں لیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے کوئی ہلاک یا انتہائی شدید زخمی ہوا ہو۔
غیرمناسب طریقے سے گاڑی چلانے پر کسی شخص کی املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں بھی ڈرائیور کو حراست میں لیا جائے گا۔