Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیئر علما کونسل اور فتوی کمیٹی دینی امور میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے: مفتی اعظم

سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی خدمات کو سراہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم،ریسرچ و علما کمیٹی اور دارالافتا کے سربراہ شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان نے کہا ہے کہ ’سینیئرعلما کونسل اور فتوی کمیٹی عظیم مقصد کے تحت عوام کی درست طریقے سے دینی امور میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق مفتی اعظم نے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے ہمیشہ اس منصب کا حق ادا کیا‘ ہم ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔‘
علاوہ ازیں شاہی فرمان کے تحت شیخ ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد کو سینیئرعلما کونسل کے سیکرٹری جنرل اور مفتی اعظم کے دفتر کے لیے جنرل سپروائز مقرر کیا گیا ہے۔ 
شیخ ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد نے  اپنے تقرر پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے یقین دلایا کہ الافتا اور ریسرچ کمیٹی اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

 

شیئر: