مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان سے سینیئر علما کونسل کے ارکان کی ملاقات
        
        
            
           												
													
												  جمعرات 30 اکتوبر 2025 18:52												
                                                                
             
                        
                
                    
                                                    
                                 
                                                                    
                                        
                                             مملکت کی اعلی قیادت کے پیش نظر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت ہے (فوٹو: ایس پی اْے)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور سپریم علما کونسل کے سربراہ شیخ صالح الفوزان نے علما کونسل کے ارکان سے ملاقات کی جنہوں نے مملکت کے مفتی اعظم مقرر کیے جانے پر انہیں مبارک باد دی۔
ایس پی اے کے مطابق مفتی اعظم نے علما کونسل کے ارکان سے ملاقات میں کہا ’مملکت میں کتاب اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ کے مطابق تمام امور انجام د یے جاتے ہیں یہی ہمارا ماخذ ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے، مملکت کی اعلی قیادت کے پیش نظر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت ہے۔‘
شیخ الفوزان نے سپریم علما کونسل کے ارکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کی کہ کونسل اپنے طریقے کار پر گامزن رہے گی۔
اس موقع پر سپریم علما کونسل کے سیکرٹری جنرل اور مستقل فتوی کمیٹی کے جنرل سپروائزر شیخ فہد الماجد بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر گزشتہ ہفتے ایک شاہی حکم جاری کیا تھا۔
 شاہی حکم کے مطابق’ شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم، سینئرعلما کونسل کا چیئرمین اور بدرجہ وزیر جنرل پریذیڈنسی آف ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
