Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ہم آہنگی میں انڈیا ویک رہائشیوں کی توجہ کا مرکز

’انڈین ویک میں 360 ڈگری انڈین سرکس اور فنی نمائش 10 نومبر تک جاری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں ’عالمی ہم آہنگی‘ اینیشیٹیو میں انڈین ویک نے رہائیشیوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اینیشیٹو ’معیارِ زندگی‘ پروگرام کا حصہ ہے جو وژن 2030 کے اہداف کو پورا کرنے والے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
انڈین ویک میں فیملیز اور عام زائرین کے لئے مختلف نوعیت کی سرگرمیاں پیش کی گئی ہیں جن میں انڈین فنکاروں اور معروف شخصیات کی شرکت سے فنی مظاہرے شامل تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ انڈین ثقافت اور لوک فنون کو اجاگر کرنے والے پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں جنہوں نے ثقافت اور تفریح کو ایک ہی ماحول میں یکجا کیا ہے۔
انڈیا کے مختلف ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کی وسیع پیمانے پر کوریج کی ہے اور عمدہ تنظیم و انتظام کے ساتھ ساتھ انڈین کمیونٹی کی بھرپور شرکت کو سراہا ہے۔
میڈیا نے اسے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان ثقافتی قربت بڑھانے کا ایک منفرد پلیٹ فارم قرار دیا ہے جو انسانی تنوع کے جشن کی حقیقی مثال پیش کرتا ہے۔
انڈین ویک میں 360 ڈگری انڈین سرکس کے شو کے ساتھ فنی نمائشی پروگرام اور انڈین کلچر و ثقافت کی سرگرمیاں 10 نومبر تک جاری ہیں۔

شیئر: