Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 4 سو ورکشاپ اور 3 سو گودام سربمہر

’تفتیشی دوروں کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اپنی جامع تفتیشی مہمات کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد تعمیل کی سطح بلند کرنا، شہری منظر کو بہتر بنانا اور ورکشاپس، گوداموں اور بازاروں کے کام کے ماحول کو منظم کرنا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق میونسپلٹی نے وضاحت کی ہے کہ یہ مہم وسیع دوروں کے ذریعے جاری ہے جن کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کئے گئے ہیں۔
ان اقدامات میں بندش، اصلاح، نوٹس جاری کرنا اور خلاف ورزیوں کا اندراج شامل ہے۔
یہ تمام اقدامات مکہ مکرمہ میں شہری منظرنامے کے فروغ اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’دو سے 7 نومبر 2025ء کے دوران ٹیموں نے 487 خلاف ورزی کرنے والی ورکشاپس بند کی ہیں، 365 غیرقانونی گوداموں کو سیل کیا ہے، 229 باڑوں کو نوٹس دیا ہے، 570 غیرمجاز فوڈ ٹرک ہٹائی ہیں، 507 ریستورانوں اور 453 گروسری دکانوں کا معائنہ کیا ہے اور 113 عوامی بازاروں میں سٹالز کی نگرانی کی ہے‘۔
میونسپلٹی نے مزید بتایا ہے کہ یہ تمام کوششیں خلاف ورزیوں کو کم کرنے اور معیارِ زندگی کے تحفظ کے لئے جاری نگرانی کے دائرے میں آتی ہیں۔

شیئر: