Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، 5 مشتبہ افراد گرفتار

لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اراضی تنازعہ یا علاقائی عناد کا نتیجہ ہے۔
لوئر دیر کے ڈی پی او تیمور خان نے نسیم شاہ کے والد سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایم پی اے عبید الرحمن نسیم شاہ کے بڑے بھائی سلیم شاہ کے لاہور میں واقع گھر پہنچے ہیں۔ انہوں نے تفتیش کے دوران ہر زاویے سے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

شیئر: