Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے حجاج کی خدمت کے لیے مصنوعی ذہانت کی سہولت مہیا کی، طلال الشلھوب

’حج بلا تصریح‘ مہم غیرمعمولی طورپرکامیاب رہی (فوٹو، ایس پی اے)
وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل طلال عبدالمحسن شلھوب نے کہا ہے کہ ’مملکت کی جانب سےرحمان کے مہمانوں کی خدمت کےلیے منصوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا ، وزارتِ داخلہ ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے ضیوف الرحمان کی مملکت آمد سے ان کی واپسی تک ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہتی ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق جدہ میں عالمی حج وعمرہ کانفرنس و نمائش کے آخری روز ’ضیوف الرحمان کی خدمت میں مملکت کی کاوشیں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار‘ کے عنوان سے منعقد مذاکراتی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارتِ داخلہ نے مزید کہا ’مملکت کی اعلی قیادت کی اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن آرام پہنچانا اورتمام سہولیات میسر کرنا ہے تاکہ انکا سفرِ حج آسان و محفوظ ہو‘۔
بریگیڈیئرشلھوب کا مزید کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ اور دیگر حکومتی اداروں کے اشتراک سے گزشتہ 7 برسوں سے’مکہ روٹ‘ انیشٹیو پرعمل کیا جارہا ہے جس سے 8 ممالک کے 12 اسٹیشنز سے آنے والے عازمین مستفیض ہوئے ۔
انکا مزیر کہنا تھا کہ ’مکہ روٹ‘ انیشیٹو کا بنیادی مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے‘۔
خیال رہے ’مکہ روٹ‘ انیشیٹو کے ذریعے مختلف ممالک میں سعودی وزارتِ داخلہ اور دیگر ادارے خصوصی انتظامات کے تحت عازمین کو امیگریشن کی سہولت انکے ملک میں ہی فراہم کرتے ہیں جس کے ذریعے مملکت پہنچنے پر انہیں انتظار نہیں کرنا پڑتا اور براہ راست رہائشی عمارتوں میں پہنچ جاتے ہیں جہاں انکا سامان بھی پہنچا دیا جاتا ہے‘۔

ضیوف الرحمان کی خدمت میں مملکت کی کاوشیں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردارہے(فوٹو، ایس پی اے) 

میڈیا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے شلھوب نے کہا کہ ’ضیوف الرحمان کی خدمت کےلیے مملکت کی جانب سے کی جانے مثالی کوششوں کو نمایاں کرنے اور خدمت کا اہم پیغام مکہ سے دنیا تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ہے‘۔
ترجمان وزارتِ داخلہ نے واضح کیا کہ ’وزارت نے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے متعدد زبانوں میں اہم اور بنیادی معلومات عازمین حج تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے تاکہ حجاج کرام ان پرعمل پیرا ہوں‘۔
’حج بلا تصریح‘ (پرمٹ کے بغیرحج نہیں) کی مہم کے حوالے سے شلھوب کا کہنا تھا کہ ’مہم غیرمعمولی طورپر کامیاب رہی جس کا بنیادی مقصد بیرون ملک سے آنے والے حجاج کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آرام و سکون سے مناسک ادا کریں‘۔

شیئر: