Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے: فوٹو اے ایف پی
پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر وائٹ واش کر دیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز تین صفر سے جیت لیا۔
212 رنز کا ہدف پاکستان نے 45 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 
پاکستان کی جانب سے محد رضوان 61 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔ 
فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 اور حسین طلعت نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ خان صفر اور سلمان علی آغا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
سری لنکا کی جانب سے جیفری ونڈرسے نے تین اور مہیش تھکشانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
قبل ازین سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 
پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 

حارث رؤف دو، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

سری لنکا کی جانب سے سدیرہ سمارا وکراما 48 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔
پاتھوم نسانکا نے 24، کامل مشارا 29 کشال مینڈس 34 اور پون رتھ نیاکے 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے دو اور وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث رؤف دو، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری۔ سری لنکا کو دوسرا نقصان 69، تیسرا 112، چوتھا 123، پانچواں 143، چھٹا 166، ساتواں 180، آٹھواں 193، نواں 210 اور دسواں نقصان 211 رنز پر اٹھانا پڑا۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرہ سمارا وکراما 48 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس میچن کے لیے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
سری لنکا کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی۔ کپتان چریتھ اسالنکا کی بیماری کی وجہ سے کوشل مینڈس نے ٹیم کی قیادت کی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فیصل اکرم 
سری لنکا کی پلیئنگ الیون
پاتوھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، پون رتھنایاکے، کمنڈو مینڈس، جنیتھ لیانیج، پرامود مادوشن، مہیشن ٹھکشانا، ایشنا ملنگا اور جیفری وینڈرسے 

 

شیئر: