پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے تقریبا دو سال اور دو ماہ بعد سینچری سکور کی۔ بابر اعظم نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی۔ اسے قبل بابر اعظم نے اگست 2023 میں سینچری سکور کی تھی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سری لنکا کے جنیت لیانگے نے نصف سینچری سکور کی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو صائم ایوب اور فخر زمان کریز پر اترے، دونوں بیٹرز نے ابتدائی 10 اوورز تک بغیر وکٹ گنوائے رنز بنائے۔
پاکستان کو پہلا نقصان صائم ایوب کی صورت میں اس وقت ہوا جب ٹیم کے مجموعی سکور 77 رنز تھے۔ صائم ایوب ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 33 انفرادی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری، وہ ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد بابر اعظم آٹھ چوکوں کی مدد سے 102 اور محمد رضوان ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان نے بھی نصف سینچری سکور کی (فوٹو: اے ایف پی)
سری لنکا کی اننگز
سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے، سری لنکا کو پہلا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں 10ویں اوور کی آخری گیند پر ہوا۔ وہ چار چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو دوسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری، وہ ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 عمدہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کو دوسرا نقصان کمیل مشرا کی صورت میں ہوا، وہ 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اس کے بعد کشال مینڈس 20 اور چاریتھ اسالنکا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سادیرہ سمراؤکرمہ نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر حارث رؤف کا شکار بنے۔
کامندو مینڈس دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد جنیت لیانگے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 54 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر محمد وسیم کو کیچ تھما دی۔
دشمنتھا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ وینندو ہاسرنگا 37 اور پرموڈ مدوشن 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد ابرار نے تین تین جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)
اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کپتان تھے، شاہین کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کوچھ رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، سائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، حارث راؤف، نصیم شاہ اور ابرا ر احمد شامل تھے۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں پاتھم نسانکا، کمیل مشرا، کشال مینڈس، سادیرہ سمراؤکرمہ، جنیت لیانگے، کامندو مینڈس، وینندو ہاسرنگا، پرموڈ مدوشن، دشمنتھا چمیرا، سیٹھا فرنینڈو اور چاریتھ اسالنکا (کپتان) شامل تھے۔