میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
فاطمہ بوش کو مقابلہ جیتنے کے بعد مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو بینکاک میں منعقدہ مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں میزبان ملک تھائی لینڈ کی وینا پراوینیار سنگھ پہلی رنر اَپ قرار پائیں۔

ٹاپ فائیو امیدواروں میں سے باقی کا تعلق فلپائن، وینزویلا اور آئیوری کوسٹ سے تھا۔
مقابلے کا آغاز 120 میں سے 30 امیدواروں کے انتخاب سے ہوا جنہیں سوئمنگ سوٹ سیگمنٹ کے لیے آگے بڑھایا گیا۔ اس مرحلے سے 12 حسینائیں ایوننگ گاؤن راؤنڈ تک پہنچیں، جبکہ پانچ فائنل سوال و جواب کے مرحلے میں داخل ہوئیں۔

اس برس فلسطین کی امیدوار ندین ایوب نے پہلی بار مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کی، جبکہ متحدہ عرب امارات کی مریم محمد پہلی اماراتی امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔
دیگر عرب ممالک میں مصر، لبنان، عراق اور اردن کی خواتین شامل تھیں۔