Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات کے قومی دن پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

اماراتی صدر نے قیدیوں پرعائد مالی جرمانے بھی ادا کرنے کی ہدایت دی (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی قیادت نے 54 ویں قومی دن (عید الاتحاد) کے موقع پرسیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔
 امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے دو ہزار937 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
وام کے مطابق اماراتی صدر نے ان قیدیوں پرعائد مالی جرمانے بھی ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، جو ان کی سزاؤں کا حصہ تھے۔
دبئی کے حکمران، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف قومیتوں کے دو ہزار 25 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی کےلیے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کردیا۔
ریاست عجمان میں 225 ، ریاست فجیرہ میں 129، شارجہ میں 366 قیدیوں اور راس الخیمہ میں 854 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ان کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، اچھے اخلاق اور اہلیت کے معیار کے مطابق کے بعد ان کا انتخاب کیا گیا۔ یہ سنگین جرائم میں ملوث نہیں اور اپنی سزا کا ایک حصہ پورا کرچکے ہیں۔
یہ اعلان حکومت کی اس خواہش کا حصہ ہے کہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے لیے خوشی لانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

 

شیئر: