Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک شعبے میں 74 ہزار شہریوں کو روزگار فراہم

’شراکتوں کے لئے مختص مالی معاونت 500 ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سیکٹر نے 2020 سے 2025 کی پہلی ششماہی تک 74 ہزار مرد و خواتین شہریوں کو ملازمت فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کامیابی فنڈ کی ان مستقل کوششوں کا تسلسل ہے جو وہ پائیدار انسانی صلاحیتوں کی تعمیر اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اہم اقتصادی شعبوں کے تقویت کے لئے انجام دے رہا ہے۔
اس عرصے کے دوران فنڈ نے 12 معیاری تربیتی معاہدے طے کئے جو اسی شعبے میں ملازمت سے وابستہ ہیں جبکہ شراکتوں کے لئے مختص مالی معاونت 500 ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔
ان شراکتوں کے ذریعے تقریباً 2000 شہریوں کی تربیت کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اس شعبے میں فنڈ کے تعاون یافتہ ملازمین کی نوکری کی پائیداری کی شرح 78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فنڈ کی کاوشوں سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کو کئی پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس کی معاونت ملی ہے اور سعودائزیشن پروگرام کے تحت بعض پیشوں میں معاونت کی شرح بڑھا کر ملازم کی تنخواہ کا 50 فیصد (زیادہ سے زیادہ 3000 ریال) تک کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شعبے میں آن جاب ٹریننگ پروگراموں سے تقریباً 4000 شہری مستفید ہوئے ہیں۔
یہ نتائج سعودی لیبر مارکیٹ کو مضبوط بنانے، اسے ترقی یافتہ اور امید افزا شعبوں کی طرف منتقل کرنے اور پائیدار قومی انسانی صلاحیتیں تیار کرنے میں فنڈ کے اسٹریٹجک کردار کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

شیئر: