Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خالد بن ولید کی زندگی پر تاریخی فلم کی تیاری

آل شیخ کو فلم سیٹ کی تیاری کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ان سٹوڈیوز کا دورہ کیا جہاں جلیل القدر صحابی ’سیف اللہ‘ حضرت خالد بن ولید کے سوانح پر تاریخی فلم بنائی جارہی ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور ریاض سیزن کی زیر سرپرستی فلم کی عکس بندی سٹوڈیو الحصن اور سٹوڈیو القدیہ میں کی جا رہی ہے۔
فلم کی تیاری کے منصوبے پر گزشتہ ایک برس سے کام جاری ہے جس کے لیے سیٹس لگائے جا رہے ہیں۔
اس دور کا لباس اور جنگی آلات بھی تیار کیے جا رہے ہیں جو اس تاریخی فلم کی عکس بندی میں استعمال ہوں گے۔
آل الیشخ نے سٹوڈیو کے دورے پر فلم ٹیم سے بھی ملاقات کی جن میں سرفہرست عالمی شہرت یافتہ پروڈیوسر ایلک سکاروف اور عالمی پروڈیوسر رچرڈ شارکی شامل تھے۔
فلم کی تیاری ٹیم نے فلم سیٹ کی تیاری کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں انہیں جنگی آلات بھی دکھائے گئے جو فلم کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
ترکی آل الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ’ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ عالمی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ سعودی ماہرین بھی اس فلم کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کررے ہیں۔‘

 

شیئر: