Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گا

دوسرا میچ دو دن بعد ہوگا، جبکہ فائنل 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ جنوری میں پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ تینوں میچ ڈمبولا میں کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز 7 جنوری سے ہوگا۔
دوسرا میچ دو دن بعد ہوگا، جبکہ فائنل 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
سری لنکا اس وقت سمندری طوفان ڈِٹواہ کے اثرات سے نمٹ رہا ہے، جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنیں، جن میں 410 افراد ہلاک ہوئے 15 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔
پاکستان نے آخری بار دس سال قبل ٹی 20 سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کیا تھا، جب گرین شرٹس نے کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں دو میچ کھیلے تھے اور دونوں مہمان ٹیم نے جیتے تھے۔

شیئر: