Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا فورم میں دستکاریوں کے معاشی کردار پر بحث

روایتی ہنرمندی کی تاریخ کو دستاویزی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شمال مغربی شہر سکاکا میں دوسرے بین الاقوامی دستکاری فورم میں روایتی صنعتوں کو آگے بڑھانے میں دستکاری سے متعلق معاشیات کا کردار گفتگو کا محور رہا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شرکا نے ہنرمندوں کی معاونت کے لیے ابھرتے ہوئے رجحانات اور مؤثر حکمتِ عملی کو خاص طور پر اجاگر کیا جس سے کاریگر پروجیکٹس تیار کر سکیں۔
اس طرح مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹیوں میں نہ صرف ان دستکاروں کے ہنر کی موجودگی واضح طور پر لوگوں کے سامنے رہے گی بلکہ پائیدار ترقی اور ثقافتی سیاحت میں ان کے کام کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
الجوف ریجن میں واقع سکاکا شہر میں ہونے والے اس فورم کے ایک سیشن میں جزیرہ نمائے عرب میں روایتی ہنرمندی کی تاریخ کو دستاویزی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ترقی کا حساب رکھنا، ثقافتی اور صنعتی پالیسیوں کے لیے حکمتِ عملی کی صورت اختیار کر لیتا ہے جس سے فنکاروں کو اپنی میراث سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی پروڈکٹس تیار کرنے اور جدید معاشی رجحانات کے مطابق ڈھلنے میں مدد ملتی ہے۔
دو روزہ فورم، دستکاری کے سال کے انیشیٹیو کا حصہ ہے، اس کا انعقاد وزارتِ ثقافت نے کیا تھا جسے ہیرٹِج کمیش اور روایتی فنون کے رائل کمیشن کی معاونت حاصل تھی۔
اس فورم میں سعودی عرب اور باہر کے ملکوں سے سپیشلسٹ، تحقیق کار اور دستکار اور فنکار شریک تھے۔
یہ فورم ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر نمایاں رہا جہاں دستکاری کے شعبے میں عصرِ حاضر کے ایشوز کو زیرِ بحث لایا گیا۔ فورم میں گفتگو کے دوران روایتی صنعتوں میں جدت اور جدید سائنسی تحقیق کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔

 

شیئر: