مدینہ میں بین الاقوامی کارڈیولوجی کانفرنس، امراضِ قلب اور درست طریقۂ علاج پر تبادلۂ خیال
جمعرات 4 دسمبر 2025 11:24
سعودی عرب کے شہر مدینہ میں چوتھی بین الاقوامی کارڈیولوجی کانفرنس جاری ہے جس میں مملکت سمیت دیگر ممالک کے ممتاز ماہرین اور سپیشلسٹس شرکت کر رہے ہیں۔
منگل کو مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں مدینہ ہیلتھ کلسٹر کے سی ای او عبدالرحمن الحربی نے شہر میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کارڈیولوجی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس میں مملکت اور بیرون ملک کے ممتاز ماہرین اور سپیشلسٹس شامل ہیں جہاں 150 مقررین تین دنوں میں 24 گھنٹے سائنسی پریزینٹیشن پیش کریں گے۔
مدینہ ہیلتھ کلسٹر نے وضاحت کی کہ کانفرنس کا مقصد دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سائنسی دریافت کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس میں حالیہ تحقیقات، ٹیکنالوجی اور درست طریقۂ علاج پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔
کانفرنس مملکت اور بین الاقوامی سطح پر ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔