Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے ’مکمل انخلاء‘ کے بغیر غزہ جنگ بندی نامکمل ہے: قطری وزیراعظم

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی جب تک اسرائیلی فوجی امریکہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ امن منصوبے کے تحت فلسطینی علاقے سے دستبردار نہیں ہو جاتے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات قطر کے وزیراعظم نے سنیچر کو دارالحکومت دوحہ میں سالانہ سفارتی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہی ہے۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ’اب ہم ایک نازک موڑ پر ہیں۔۔۔ ہم اسے ابھی تک مکمل جنگ بندی نہیں کہہ سکتے۔‘
’جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا نہ ہو (اور) غزہ میں استحکام واپس نہ آئے۔‘

شیئر: