مشہور انڈین کرکٹ سٹار وراٹ کوہلی نے کھیلوں کے کاروبار میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے لائف سٹائل برینڈ ’ون ایٹ‘ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق آٹھ برس تک ’پُوما‘ کے برینڈ ایمبیسڈر رہنے کے بعد وراٹ کوہلی نے اس بار سپورٹس ویئر کمپنی ’اگیلیٹاس سپورٹس‘ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کی شاندار پرفارمنس، مسلسل دوسری سینچریNode ID: 897927
رپورٹ کے مطابق 37 سالہ کرکٹر نے ’پُوما‘ کی 300 کروڑ انڈین روپے کی پیشکش چھوڑ کر اس نئے اشتراک میں خود اپنی طرف سے 40 کروڑ انڈین روپے کی سرمایہ کاری کر دی ہے۔
وراٹ کوہلی نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اگیلیٹاس سپورٹس کی انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہیں اور برینڈ کی شروعات کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ’آج میرے دل سے ایک نئے اور پُرجوش سفر کی شروعات ہو رہی ہے۔ ون ایٹ اور اگیلیٹاس کے لیے ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے، جو مقصد اور عزم سے بھرپور ہے۔ ون ایٹ اب اپنے نئے گھر اگیلیٹاس کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘
’اگیلیٹاس سپورٹس‘ 2023 میں شروع ہونے والا ایک نیا سپورٹس ویئر سٹارٹ اپ ہے جس کی بنیاد اَبھشیک گنگولی نے رکھی ہے جو پہلے ’پُوما انڈیا‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
Today marks the beginning of an exciting new chapter straight from my heart. A new journey begins for one8 and Agilitas, driven by purpose and ambition. Taking one8 home to Agilitas. pic.twitter.com/mZDoKitq2c
— Virat Kohli (@imVkohli) December 8, 2025












