Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں طوفان ہیلین کے دوران لاپتا ہونے والی بلی 443 دن بعد کیسے ملی؟

گیبی نامی بلی طوفان ہیلین کے دوران گُم ہو گئی تھی (فائل فوٹو: پکسابے)
امریکہ کے جنوب مشرقی حصے میں گزشتہ برس طوفان ہیلین کے دوران لاپتہ ہونے والی ایک پالتو بلی 443 دن بعد معجزانہ طور پر اپنے خاندان سے دوبارہ مل گئی ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق گیبی نامی یہ بلی اس وقت گم ہو گئی تھی جب طوفان ہیلین نے شدید تباہی مچائی تھی۔
دسمبر کی 13 تاریخ کو نارتھ کیرولائنا میں ایوری ہیومن سوسائٹی کے پاس ایک آوارہ بلی لائی گئی جہاں عملے کو معلوم ہوا کہ یہ بلی گزشتہ ستمبر میں آنے والے طاقتور اور مہلک طوفان کے بعد سے لاپتا تھی۔
رپورٹ کے مطابق اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب ہیومن سوسائٹی کے عملے نے بلی میں نصب مائیکروچِپ کو سکین کیا جس کے ذریعے اس کے اصل مالکان کا سراغ لگایا گیا اور یوں طویل عرصے سے بچھڑی بلی کو بالآخر اس کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔
ایوری ہیومن سوسائٹی نے بتایا کہ ’جب ہم نے اسے سکین کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں مائیکروچِپ موجود ہے۔‘

’مزید جانچ پڑتال پر پتا چلا کہ یہ بلی طوفان ہیلین کے بعد سے، یعنی 443 دن قبل لاپتا ہوئی تھی۔ آج اتنے طویل عرصے کے بعد وہ بالآخر اپنے گھر واپس پہنچ گئی ہے۔‘
طوفان ہیلین 26 ستمبر 2024 کو فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا تھا اور گزشتہ دو دہائیوں میں امریکہ کا دوسرا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا تھا۔ اس طوفان سے چھ ریاستیں متاثر ہوئیں اور اس کی وجہ سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
حالیہ برسوں میں ہلاکتوں کے اعتبار سے صرف طوفان کیٹرینا ہی اس سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوا تھا۔

شیئر: