اسلام آباد...تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی کوئی حیران کن بات نہیں ۔ مریم نواز شریف خاندان کی بیرون ملک کاروبار کی بینیفشری ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز پانا مہ پیپرز معاملے کے مرکزی کردار ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسین نواز کو اس معاملے میں اس لئے ڈالا گیا تھا تاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا مریم نواز کی طلبی سے ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی جانب بڑھ رہا ہے۔