Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی وزیر خارجہ کا رابطہ

باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے رشین فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کے روز ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی علاوہ ازیں عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: