Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی: جنگ کے دوران ’گمراہ کن‘ ویڈیو بنانے اور معلومات شیئر کرنے پر 100 سے زائد افراد گرفتار

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ویڈیوز بنانے اور ’گمراہ کن‘ معلومات پوسٹ کرنے پر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خلیجی ممالک ایران کے حملوں سے متعلق ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس پر سختی کر رہے ہیں۔
ابوظبی پولیس نے ایکس پر لکھا کہ ’پولیس نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 109 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے موجودہ حالات کے دوران مقامات اور واقعات کی ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلائیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان میں سے کچھ افراد نے ’گمراہ کن معلومات‘ بھی شیئر کیں۔

شیئر: