Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایکسپائرڈ ویزا ہولڈرز کو 18 اپریل تک توسیع یا جرمانے کے بغیر واپسی کی اجازت

 25 فروری 2026 کو ایکسپائر ویزے کے لیے رعایت دی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارتِ داخلہ نے ان ویزا ہولڈرز کے سٹیٹس کو درست کرنے کا عمل شروع کردیا ہے  جو خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث مملکت سے واپس نہیں جا سکے تھے۔
ان میں ہرقسم کے وزٹ ویزے، عمرہ ، ٹرانزٹ یا فائنل ایگزیٹ ویزے شامل ہیں جو 25 فروری 2026 کو ایکسپائر ہو گئے تھے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ’ مملکت میں موجود ایسے غیرملکی جن کے ویزے 25 فروری 2025 کو ایکسپائر ہو گئے تھے انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔‘
ایسے تمام افراد جن کے ویزے ایکسپائرہو چکے اور وہ وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کرانے کی خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ابشر پلیٹ فارم پر مقررہ فیس ادا کر کے 18 اپریل 2025 تک توسیع حاصل کرکے اپنے ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔
ایکسپائر ویزا ہولڈرز جو 18 اپریل سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنے کے خواہشمند ہیں وہ بغیر کسی جرمانے کے اپنی سیٹ کنفرم کرانے کے بعد روانہ ہو سکتے ہیں۔
 ایسے افراد جن کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں وہ کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے 18 اپریل 2026 تک مملکت سے روانہ جائیں۔

 

شیئر: