Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات

مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے بھارتی ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے ملاقات کی، وہ  فرانس میں ہونے والے گروپ سیون کے وزارتی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مختلف شعبوں میں مزید ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر جمہوریہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر فہد بن معیوف الرویلی اور وزیر خارجہ آفس کے ڈائریکٹر جنرل ولید بن عبدالحمید اسماعیل بھی موجود تھے۔

شیئر: