سکائی ٹریکس رینکنگ 2026: جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر
دنیا کے 100 ایئرپورٹس کی فہرست میں 27 ویں پوز’یشن حاصل کی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سکائی ٹریکس 2026 کی رینکنگ میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سالانہ 50 سے 60 ملین مسافروں کی خدمت کرنے والے ایئرپورٹس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔
جدہ ایئرپورٹ نے دنیا کے سب سے بہتر ایئرپورٹس کی کیٹیگری میں پانچواں مقام جبکہ دنیا کے 100 ایئرپورٹس کی فہرست میں 27 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق لندن میں منعقدہ حالیہ پیسنجر ٹرمنل ایکسپو میں یہ اعلانات کیے گئے، سروس کے معیار، مسافروں کے تجربے میں ایئرپورٹ کی ترقی کی تصدیق کی گئی۔
یہ کامیابی جدہ ایئرپورٹس کمپنی کی مسافروں کے تجربے کو بڑھانے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور سٹریٹیجک مقاصد کے حصول میں کوششوں میں مدد دیتی ہے۔
جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن بن محمد جوھر کا کہنا تھا’ یہ ترقی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مسافروں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، یہ کامیابی ایئرپورٹ کے تمام عملے کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔‘

انہوں نےمزید کہا’ ہمیں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اس کامیابی پرفخر ہے، بہتری کی جانب سفر جاری رکھتے ہوئے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ایئرپورٹ کو علاقائی اور المی مرکز بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔‘
