Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سپوٹ لائٹ‘ ابھرتے ہوئے سعودی فنکار جدہ میں توجہ کا مرکز

یہ ایونٹ ’سپوٹ لائٹ‘ انیشیٹیو کے تحت مسلسل تیسرا پروگرام تھا۔( فوٹو: ایس پی اے)
حیی جمیل جدہ میں میوزک کمیشن جدہ کے زیرِ اہتمام’سپوٹ لائٹ۔۔۔انڈر دا لائٹ‘ کے نام سے منعقد ہونے والی تقریب اختتام کو پہنچ گئی۔
یہ تقریب اس منصوبے کا حصہ ہے جس میں سعودی عرب میں موسیقی کے ٹیلنٹ کو مقامی اور بین الاقوامی آڈینس سے متعارف کرانا اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
جدہ میں مکمل ہونے والا ایونٹ ’سپوٹ لائٹ‘ انیشیٹیو کے تحت مسلسل تیسرا پروگرام تھا۔ اس سے قبل ’سپوٹ لائٹ‘ کے ایڈیشن لندن، ایمٹسرڈیم، لاس انجلیس اور ریاض جیسے شہروں میں منقد ہو چکے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس منصوبے میں وسعت پیدا ہو رہی ہے اور اس کے مقاصد میں بھی اضافہ ہوا ہے تاکہ ایک وسیع تر ثقافتی منظرنامے کے اندر رہتے ہوئے سعودی میوزک کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔
یہ انیشیٹیو ابھرتے ہوئے سعودی فنکاروں کو مختلف سطحوں پر نمایاں کرتا ہے اور انھیں موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیوں کو آڈینس کی بڑی تعداد کے سامنے پیش کر سکیں۔ اس طرح مختلف ثقافتی پلیٹ فارمز پر سعودی میوزک کے بارے لوگ زیادہ سے زیادہ جان رہے ہیں۔

یہ منصوبہ مقامی ٹیلینٹ کی دریافت اور اسے سہارا دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سٹیج بھی فراہم کرتا ہے جس کے باعث مملکت میں موسیقی کے شعبے کی ترقی ہو رہی ہے اور مقامی سطح  پر نہ صرف اسے تنوع حاصل ہو رہا ہے بلکہ موسیقی کی عالمی کمیونٹیز کے ساتھ تعاون کے مواقع کی بھی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔
اس ایونٹ میں سعودی فنکاروں اور موسیقاروں کی جانب سے کئی لائیو پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا گیا جس سے مملکت میں موسیقی کے افق پر رنگا رنگی نمایاں ہوئی اور اس شعبے میں فنکارانہ اظہار کی خوبیاں بھی اجاگر ہوئیں۔
جدہ کے میوزک کمیشن  کی وسیع تر کوششوں کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے اس انیشیٹیو کے ذریعے میوزک کے شعبے کی ترقی، تخلیقی ٹیلنٹ کی سپورٹ اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی موسیقی کی موجودگی کو تقویت دینا مقصود ہے جو سعوی عرب کے ’وژن 2030‘ کے ثقافتی اور تخلیقی معیشت کے مقاصد کا ایک پہلو ہے۔

گزشہ ماہ کمیشن نے ’میوزک کمپاس پروگرام‘ کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا تھا تاکہ مملکت میں موسیقی کی صنعت کو سہارا دیا جا سکے۔
اس طرح کے تخلیقی منصوبوں سے کمیش کا مقصد بہترین عالمی طریقوں کے مطابق مقامی ٹیلنٹ کو مستحکم کرنا، موسیقی کے شعبے کی پائیداری کو تعاون دینا اور اس میں مقامی اور عالمی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔
’میوزک کمپاس پروگرام‘ سعودی پروفیشنلز کی صلاحیتیں نکھارنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور مملکت کی تخلیقی معیشت میں موسیقی کے شعبے کے کردار کو آگے بڑھاتا ہے۔

کمیشن کے سٹرٹیجک پروگراموں میں ایک کلیدی پروگرام کے طور پر، یہ انیشیٹیو فنکاروں کے لیے کام کرتے ہوئے انتظامی امور کے اداروں کو بااختیار بناتا ہے اور صنعت کے پروفیشنلز کی قابلیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔
اس پروگرام کے تحت تربیتی سیشنز میں کئی کلیدی موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن میں فنکاروں کے انتظامی امور کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک، ان کی شناخت اور ذاتی تشہیر کی تعمیر، حقوق اور معاہدوں کی ذمہ داریوں کا انتظام اور موسیقی کے شعبے کے معاشی ڈھانچے کی سمجھ بوجھ کے علاوہ ٹیلنٹ مینجمنٹ میں عالمی نمونوں کو زیرِ نگاہ رکھا گیا۔

 

شیئر: