روضہ ھباس میں جنگلی پھولوں کا پارک جہاں ہر سُو بہار ہی بہار
پارک میں پودے مقامی موسم کی مناسبت سے لگائے جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
حدودِ شمالیہ ریجن میں واقع روضہ ھباس کا جنگلی پھولوں کا پارک بہار کے موسم میں ایک کینوس کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 10 ہزار سکوئر میٹر پر پھیلے اس پارک میں موسمی جنگلی پھول اور پودے پائے جاتے ہیں جو بہار کے موسم میں خوب کھلتے ہیں۔
اس پارک میں مقامی ایکوسسٹم سے پودوں کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جس سے ماحول منفرد ہو جاتا ہے اور سیاح اور پکنک کرنے والے افراد یہاں سیر کرنے آتے ہیں۔
اس پارک میں کاشتکاری بہت ہی احتیاط سے کی جاتی ہے۔ یہاں بارش کے دنوں میں بیج بوئے جاتے ہیں جس سے پانی کی فراہمی کی ضرورت کم پیش آتی ہے تاکہ سبزہ پائیدار رہے۔
اس پارک میں پودے مقامی موسم کی مناسبت سے لگائے جاتے ہیں تاکہ وہ کم سے کم اخراجات میں اچھی طرح نشونما پا سکیں۔

یہ پارک روضہ ھباس کے ماحولیاتی اقدامات کا ایک اہم جزو ہے جس سے قدرتی نظارے نکھر رہے ہیں اور مقامی کمیونٹی سے تعلق بڑھ رہا ہے جبکہ یہ پارک شمالی سرحدی خطے کی بھرپور قدرتی تنوع کی ایک دیرپا علامت کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
