Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے ایک ہزار 231 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا گیا

اب تک 5 لاکھ 52 ہزار 420 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے ( 28 مارچ سے 3 اپریل) یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار 231 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں ایک ہزار 171 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس اور 9 اینٹی پرسنل مائنز اور ااینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں۔
 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 52 ہزار 420 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا، جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
سعودی عرب، اپنے انسانی ہمدری کے ونگ شاہ سلمان مرکز کے ذریعے یمنی علاقوں میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ منصوبہ شہریوں کی سیفٹی کے ساتھ  یمنی شہریوں کو محفوظ اور با وقار ماحول میں رہنے کے قابل بناتا ہے۔

پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

 

شیئر: