سعودی اور کویتی ولی عہد کا رابطہ، پاکستانی کوششوں سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا جائزہ
خطے میں استحکام کے لیے تمام کوششوں کی سپورٹ کا عزم ظاہر کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو کویت کے ہم منصب شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال خصوصا پاکستان کی نتیجہ خیز کوششوں کے باعث طے پانے والے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور کویت نے خطے میں استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تمام کوششوں کی سپورٹ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے جنگ بندی کے اعلان سے ایک دن قبل سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
