Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ ام القری میں ’اے آئی ان ایجوکیشن‘ 2026 کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی

 مقابلے میں سعودی جامعات اور تعلیمی ادارں نے بھر پور شرکت کی( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
مکہ مکرمہ کی جامعہ ام القری نے ’اے آئی ان ایجوکیشن‘ پر بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کی ہے، جو انوویشنز اور گلوبل اکیڈمک تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
’اے آئی ان ایجوکیشن‘ 2026  کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی ام القری یونیورسٹی نے ہانگ کانگ ایجوکیشن یونیورسٹی اورمتعدد بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کی۔
اس کا مقصد ایجوکیشن میں آے آئی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں انوویشنز کی سپورٹ، دنیا بھر میں یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانا ہے۔
 مقابلے میں سعودی جامعات اور تعلیمی ادارں نے بھر پور شرکت کی، 62 پروجیکٹس پیش کیے گئے اور 122 شرکا نے حصہ لیا، جن میں اے آئی اور اس کی جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے ریسرچر اور طلبا شامل ہیں۔
اس مقابلے میں متعدد سائنٹیفک پروگرام، جن میں اے آئی، کمپیوٹر سائنس، اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں ماہرین کی جانب سے خصوصی ورکشاپس اور پینل ڈسکیشنز شامل تھے، جس کا مقصد شرکا کی سکلز، ٹیکنالوجیکل انوویشن اور ڈیجیٹل اٹنر پورنیورشپ میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
علاوہ ازیں ایونٹ کے دوران ام القری یونیورسٹی چیئر فار اورل اینڈ ڈینٹل ریسرچ اور حج سیزن میں رضا کاروں کےلیے مواقع کا اعلان کیا گیا۔ یونیورسٹی نے پروفیشنل پارٹنر شپ، نالج پراڈکٹس کی مارکیٹنگ اور انہیں کمرشل بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 

شیئر: