Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوی‘ پلیٹ فارم  پر ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کی شرائط اپ ڈیٹ

نئے ضوابط کے تحت 30 اپریل تک تصدیق کی شرح 85 فیصد مقرر ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت نے ’قوی‘ پلیٹ فارم  پر ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کی شرائط کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت معاہدوں کی تعمیل کی شرح 30 اپریل تک  85 فیصد تک بڑھا دی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق قوی پلیٹ فارم پر ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ جون کے آخر تک ہو گا، جس میں 30 جون 2026 تک یہ شرح 90 فیصد تک کی جائے گی۔
وزارت کے مطابق قوی ملازمت کے معاہدے کی تصدیق کے لیے جو سسٹم جاری کیا گیا، اس کا مقصد لیبر قوانین پرعمل درآمد، شفافیت میں اضافہ اور فریقین کے درمیان حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت نے تمام تجارتی اداروں پر زوردیا کہ وہ غیرتوثیق شدہ معاہدوں کا فوری جائزہ لے کر قوی پلیٹ فارم کے ذریعے ان کی توثیق و تصدیق کا عمل مکمل کریں تاکہ مقررہ ہدف کو طے شدہ مدت کے دوران حاصل کیا جاسکے۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے نجی شعبے میں آجر و اجیر کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق قوی پلیٹ فارم کے ذریعے کرنے کا سسٹم جاری کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد فریقین کے حقوق و فرائض کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: