مشرقی ریجن کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
دو ہفتوں میں1 لاکھ 50 ہزارسے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)
مشرقی ریجن کے دمام اور قیصومہ ایئرپورٹس پر 28 فروری سے 14 اپریل کے دوران مسافروں کی آمد ورفت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی گئی جبکہ آپریشنل پروازوں کی تعداد 1200 رہی۔
دمام اور القصیومہ ایئرپورٹس پر فضائی سرگرمی میں سب سے زیادہ آپریشن تین خلیجی ایئرلائنز کے رہے جن میں جزیرہ ایئرویز، گلف ایئراور کویت ایئرلائن شامل تھی۔
مذکورہ ایئرلائنز کی پروازیں اندرون ملک اور انٹرنیشنل 36 روٹس پر آپریٹ ہوئیں جو رش کے سیزن میں ایئرپورٹس کے آپریشنل نیٹ ورک کی وسعت و معیار کی عکاسی کرتےہیں۔
مشرقی ریجن کے ایئرپورٹس کی کارکردگی فضائی شعبے کی مسلسل بہتری اور اعلی آپریشنل صلاحیت کی بھرپورعکاس ہے جو ہوائی نقل و حمل کے حوالے سے ایک اہم علاقائی مرکز کے طورپر اسکی پوزیشن کو مستحکم بناتی ہے۔