Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی مذمت

حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کی فرانسیسی بٹالین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اس حملے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے پر طرح کے تشدد کو مسترد کیے جانے اور اقوام متحدہ کی عبوری فورس کی سپورٹ کا عادہ کیا۔
 اس طرح کے مسلسل حملوں کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بیان میں فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے مارچ 2026 میں الگ الگ واقعات میں نیونیفیل مں شامل انڈونیشیا کے تین اہلکار فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد کی زد میں آگر جان سے گئے تھے۔
اقوام متحدہ کی عبوری فورس( یونیفیل) 1978 سے جنوبی لبنان میں تعینات ہے، لبنان اور اسرائیل کے درمیان بفر فورس کا کام کرتی ہے۔
مارچ 2026 کو اسرائیل اور حزب االلہ کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے جنوبی لبنان میں تعیات  عبوری فورس کے مراکز فائرنگ اور حملوں کی زد میں ہیں۔

 

شیئر: