انسانیت کی خدمت: کے ایس ریلیف کی غزہ، افغانستان، یمن اور کیمرون میں امدادی سرگرمیاں
کیمرون میں پروگرام کے دوران میڈیکل ٹیم نے 4679 افراد کا معائنہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے یمن کی عدن گورنریٹ میں جمعے کو 326 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جن سے 1141 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ مدد مملکت کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد یمنی عوام کی انسانی بحران کے دوران مدد کرنا ہے۔
دوسری جانب کے ایس ریلیف نے 8 سے 15 اپریل تک ریپبلک آف کیمرون کے دارالحکومت یائوندے میں بینائی سے محروم اور آنکھوں کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے سعودی نور وولنٹیئر پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام کے دوران میڈیکل ٹیم نے 4679 افراد کا معائنہ کیا، 926 افراد میں نظر کے چشمے تقسیم کیے گئے جبکہ 448 سرجریز کی گئیں۔

کے ایس ریلیف کی طرف سے سنیچر کو غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقوں دیرالبلح اور القرارہ میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جس سے 8532 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ اقدام پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی پاپولر کیمپین کا حصہ ہے۔

پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افراد نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کے ایس ریلیف نے مشکلات دور کرنے میں مدد فراہم کی اور جاری حالات میں ضرورت کی بنیادی اشیا فراہم کیں۔
کے ایس ریلیف نے جمعے کو افغانستان کے صوبے پنجشیر میں 294 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔

یہ فوڈ باسکٹس ہمسایہ ممالک سے واپس آنے والے افراد، بے گھر افراد، ضرورت مندوں اور یتیموں میں تقسیم کی گئیں۔
