Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ’انڈین عسکری قیادت کے حالیہ بیانات ان کی شکست کا اعتراف ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پہلگام واقعے کا ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں کہا ہے کہ انڈیا کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بدھ کو سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال گزر چکا ہے۔ یہ کھوکھلی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور انڈیا اپنے اندرونی معاملات کو بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے۔‘
عطا تارڑ نے کہا کہ ’انڈین عسکری قیادت کے حالیہ بیانات ان کی شکست کا اعتراف ہے۔ جس طریقے سے وہ آپریشن سندور ٹو کی بات کرتے ہیں تو دنیا جانتی ہے کہ یہ شکست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔‘
’میں یہ واضح کر دیا چاہتا ہوں کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور، فوری اور منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا جو فیصلہ کن ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا دہشت گردی انڈیا کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اسے بیرونی بنا کر پیش کر رہا ہے۔ انڈیا دہشت گردی کا پرموٹر رہا ہے جبکہ پاکستان اس کا شکار رہا ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ ہے جسے انڈیا اندرونی معاملہ کہتا ہے۔‘
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جو انڈین اپنی حکومت کی دہشت گردی نشانہ بنے ہم ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔‘
’پاکستان کی نیت ٹھیک تھی اسی لیے وزیراعظم نے منصفانہ انکوائری کی پپیشکش کی جسے ٹھکرا دیا گیا اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔ ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھا۔ دس منٹ کے اندر بغیر تفتیش کے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کو معرکہ حق کی طرح دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘
عطا تارڑ نے کہا کہ انڈین میڈیا نے کسی ثبوت کے بغیر پرپیگنڈا کیا اور پوری دنیا نے انڈین میڈیا کا مکروہ چہرہ دیکھا۔‘
انہوں نے کہا کہ انڈین حکومت کے ستون ہندتوا کو پروموٹ کرتے ہیں اور اقلیتوں کے حقوق سلب کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ نظر آتا ہے جس کا ہم مقابلہ کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس کے شواہد اقوام متحدہ کے پاس جمع کروائے ہیں۔‘

 

شیئر: