Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض کا پارک میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم

ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچہ دم توڑ گیا (فوٹو، سبق نیوز)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے حریملا کمشنری کے پارک میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کرنٹ لگنے کا حادثہ منگل کو حریملا کمشنری کے الشلال پارک میں پیش آیا جہاں بچہ اپنے گھروالوں کے ساتھ تفریح کے لیے گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بچہ اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ ناقص بجلی کی وائرنگ کی زد میں آگیا جس میں کرنٹ موجود تھا۔ غیرمحفوظ وائرنگ سے کرنٹ لگنے سے بچہ شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
بچے کے والد علی ابوسکیتہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حادثے کی تحقیقات کریں کیونکہ عوامی مقام پر ناقص وائرنگ کا ہونا غلطی نہیں غفلت ہے۔
اس حوالے سے گورنر ریاض نے بھی واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم صادر کرتے ہوئے ذمہ دار کا کڑا احتساب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: