Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان سے افغان ہم منصب نے بھی رابطہ کیا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 العربیہ نے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بات کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پیش رفت، تنازع کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تہران کے موقف سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے بھی رابطہ کیا۔
وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

 

شیئر: