مسجدِ نبوی کی تاریخ، تعمیر و ترقی کے مختلف مراحل اور ادوار پر انسائیکلوپیڈیا
مسجدِ نبوی کے تعمیری فن کے ارتقا کو فکری انداز سے دستاویزی شکل میں پیش کرنے والا ایک نیا انسائیکلوپیڈیا، ریفرینس کے طور پر استمعال ہو رہا ہے جس میں صدیوں پر محیط اسلام کے دو اہم ترین امیتازی سنگ ہائے مِیل میں سے ایک کی تعمیر و ترقی کے مختلف مراحل اور ادوار کو کتابی صورت میں لایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے انسائیکلوپیڈیا کا ریویو کرتے ہوئے لکھا ہے ’المدینہ المنورہ ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر‘ کی جانب سے شائع کی جانے والی یہ کتاب، اُس وسیع تر منصوبے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت مسجدِ نبوی کی تاریخ اور مختلف پہلوؤں کو دقت طلب علمی فریم ورک سے گزار کر جدید تحقیقی سہولتوں کے ذریعے ترتیب وار پیش کیا جانا ہے۔
یہ انسائیکلوپیڈیا، پیغمبرِ اسلام کے زمانے میں مسجدِ نبوی کی بنیاد رکھے جانے کے بعد آنے والی بتدریج تبدیلیوں، اسلامی تاریخ میں اور اِس مقامِ مقدسہ کی روحانی شناخت اور فنِ تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے مسجدِ نبوی کو وسعت دینے کے بڑے بڑے منصوبوں پر کام کرنے کا ذکر بھی انسائیکلوپیڈیا میں موجود ہے۔
تاریخی طور پر اِس کام کو دستاویزی بنانے سے آگے بڑھ کر، انسائیکلو پیڈیا، مسجدِ نبوی کی تعمیر کے کلیدی عناصر کے بارے میں بھی گہری تجزیاتی بصیرت فراہم کرتا ہے جس میں محرابیں، گنبد اور مینار وغیرہ شامل ہیں۔ کتاب میں اِن عناصر کے عملی اور جمالیاتی ارتقا اور اُن اہم متعلقہ علامتوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو مسجدِ نبوی کے طویل مذہبی اور تہذیبی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔
یہ انیشیٹیو، سعودی عرب کے اُس مسلسل عزم اور ارادے کا آئینہ دار ہے جس کے تحت سپیشلائزڈ علمی منصوبوں کے ذریعے حرمینِ شریفین کی خدمت اور اسلامی میراث کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔
مسجدِ نبوی کے یادگار فنِ تعمیر کے ترتیب وار اور تاریخی تسلسل کو ملحوظ رکھتے ہوئے، انسائیکلوپیڈیا اُس خلا کو پُر کرے گا جو دیگر دستاویزات میں عالمانہ تحقیق کے نسبتاً کم ہونے کی وجہ سے موجود تھا۔ یہ کتاب صاحبانِ فکر و دانش، طلبہ اور اُن افراد کو قابلِ قدر وسائل فراہم کرے گی جو مسجدِ نبوی کے ڈیزائن میں نظر آنے والی ثقافتی اور انسانی جہتوں میں دلچپسی رکھتے ہیں۔