لیجنڈری پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی سوانچ حیات پر مبنی فلم ’مائیکل‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
ورائٹی ویب سائٹ کے مطابق لیونزگیٹ کی اس بایوپک نے پہلے ہی ویک اینڈ میں امریکا میں تقریباً 97 ملین ڈالر جبکہ دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کا بزنس کر کے تاریخ رقم کر دی۔
مزید پڑھیں
-
انڈین گلوکار بپی لہری کا سونا اور مائیکل جیکسن سے ملاقاتNode ID: 645481
-
اے آر رحمان نے مائیکل جیکسن سے ملاقات کے لیے کیا شرط رکھی تھی؟Node ID: 871691
یہ کسی بھی بایوپک کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ہے، جس نے سٹریٹ آوٹا کیمپٹن اوربوہیمین ریپسوڈی جیسے ہٹس کے ریکارڈ بھی توڑ دیے۔
ناقدین کی ملی جلی آراء کے باوجود شائقین نے فلم کو بھرپور پذیرائی دی ہے، جس سے واضح ہے کہ مائیکل جیکسن کی مقبولیت آج بھی ویسی ہی مضبوط ہے۔
فلم میں لیجنڈری پاپ سٹار کی زندگی کے ابتدائی دنوں سے لے کر عالمی شہرت تک کا سفر دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے حقیقی بھتیجے جعفر جیکسن نے مرکزی کردار ادا کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
جعفر جیکسن کون ہیں؟
پیپل میگزین کے مطابق جعفر جیکسن اپنے چچا مائیکل جیکسن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، اور فلم مائیکل میں ان کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
اس کردار کو نبھانا جعفر کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہوں نے 20 اپریل کو لاس اینجلس میں ہونے والے پریمیئر کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے معلوم تھا کہ مجھے اپنے خاندان کو فخر محسوس کروانا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’میں جانتا تھا کہ مجھے غیر معمولی محنت کرنی ہوگی اور ہر چیز کو اسی طرح کرنا ہوگا جیسے مائیکل کرتے تھے۔‘
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(919x158:921x160):format(webp)/jaafar-jackson-013023-5-22bda51655774474b273ae192cba1eb4.jpg)
ہدایتکار اینٹائن فیکیوا نے 2023 میں ویرائٹی کو بتایا ’یہ دیکھنا انتہائی دلچسپ ہے کہ جعفر مائیکل کو کس طرح زندہ کرتے ہیں۔ جب میں پہلی بار جعفر سے ملا تو ایک روحانی تعلق محسوس ہوا۔ ان میں مائیکل کی نقل کرنے کی قدرتی صلاحیت ہے اور کیمرے کے ساتھ زبردست ہم آہنگی بھی۔‘
شائقین نے پہلی بار نومبر 2025 میں جاری ہونے والے ٹیزر ٹریلر میں جعفر کی جھلک دیکھی، جہاں وہ اپنے چچا کے مشہور ڈانس مووز کو دہراتے نظر آئے۔ فلم کے ریویوز میں ناقدین نے جہاں فلم پر تنقید کی، وہیں جعفر کی اداکاری کو بہترین قرار دیا گیا۔
جعفر جرمین جیکسن اور الیخاندرا جینیویو اوزیا زا کے بیٹے ہیں۔ دونوں 1995 سے 2003 تک شادی کے بندھن میں رہے اور جولائی 1996 میں جعفر کی پیدائش ہوئی۔
جرمین جیکسن ایک گلوکار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر ہیں، جو اپنے بھائی مائیکل کے ساتھ جیکسن فائیو کے رکن رہے۔
جعفر جیکسن: ایک ابھرتے ہوئے گلوکار بھی ہیں
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(999x319:1001x321):format(webp)/jaafar-jackson-013023-1-f40c9478607c49b584074221b5693074.jpg)
جعفر نے 12 سال کی عمر سے گانا اور ڈانس شروع کیا۔ انہوں نے سیم کوک اور ماروین گائی جیسے فنکاروں کے گانے گائے، ساتھ ہی اپنی اصل تخلیقات بھی پیش کیں۔
سنہ 2019 میں انہوں نے اپنا پہلا گانا ’گاٹ می سنگنگ‘ ریلیز کیا، جس میں ان کی صلاحیتیں واضح نظر آئیں۔
فلم 'مائیکل' سے اداکاری کا آغاز ہے
جعفر سکرین پر مکمل طور پر نئے نہیں ہیں۔ وہ 2015 کے شو ’دی جیکسن: نیکسٹ جنریشن‘ اور 2021 میں ٹیٹو جیکسن کے میوزک ویڈیو 'لو ون ایندر' میں بھی نظر آ چکے ہیں۔
تاہم فلم ’مائیکل‘ ان کی باضابطہ اداکاری کا آغاز ہے۔
مائیکل جیکسن کی والدہ جعفر کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
:max_bytes(150000):strip_icc():focal(1013x621:1015x623):format(webp)/michael-jackson-mom-katherine-santa-barba-court-042726-aa3fd486b0f34644962bf14dc6107369.jpg)











