Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لیے الباحہ میں ’واکنگ آور‘ کا انعقاد

الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی گزشتہ روز کمیونٹی سپورٹس اقدام کے تحت ’واکنگ آور‘ منایا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق الباحہ میں وزارت کھیل کی برانچ کی سربراہی  میں ہونے والے اس واکنگ آور میں حکومتی اداروں اور متعلقہ سیکٹر سے بڑی تعداد میں شرکا شریک ہوئے جس کا مقصد زندگی کے معیار کو بہتر کرنا اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ پروگرام الباحہ سٹی اور ریجن کی تمام گورنریٹس میں شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا جس میں ہر عمر اور طبقے کے تین ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔
اس اقدام کا مقصد صحت کے حوالے سے فروغ دینا، کمیونٹی کو روزانہ کی بنیاد پر جسمانی سرگرمیوں پر ابھارنا اور پبلک ہیلتھ کو فروغ دینا اور سست لائف سٹائل کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے نجات دلوانا ہے۔

 

شیئر: