امارات میں مئی 2026 کےلیے پیٹرول مہنگا، ڈیزل کے سابقہ نرخ برقرار
جمعرات 30 اپریل 2026 19:25
نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ یکم مئی سے کیا گیا ہے۔ ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات میں مئی 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی نے جمعرات کو نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق جمعہ یکم مئی سے کیا گیا ہے۔
پیٹرول مہنگا ہوگیا جبکہ اور ڈیزل کے سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے متحدہ امارات نے اپریل میں پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
وام کے مطابق پیٹرول سُپر 98 کی نئی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو اپریل میں 3.39 درہم فی لیٹر تھی۔
سپیشل 95 اضافے کے بعد 3.55 درہم فی لیٹر میں ملے گا۔ گذشتہ ماہ 3.28 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔
ای پلس 91 کے نرخ 3.48 درہم فی لیٹر ہوں گے۔ اپریل میں اس کی قیمت 3.20 فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.69 درہم فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔
کمیٹی کے مطابق ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا مقصد کاروباری سرگرمیوں میں استحکام خصوصا ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین سیکٹر کام کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔
