پاکستان اور ترکیہ سمیت گیارہ ملکوں کے وزرائے خارجہ نے گلوبل فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری مشترکہ بیان میں گلوبل فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
یہ فوٹیلا، غزہ میں انسانی بحران کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ دلانے کے لیے ایک پرامن سویلین اور انسانی ہمدردی کا اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘
وزرائے خارجہ نے کارکنوں کی سلامتی کے حولے سے تشویش کا اظہارکیا اور اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سویلین کارکنان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
مشترکہ بیان میں بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ’ وہ قانون کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور ان خلاف ورزیوں کے احتساب کو یقننی بنانے کےلیے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔‘