Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے کی شرائط سے استثنیٰ کا معاہدہ

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو انقرہ میں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے طریقے تلاش کیے۔
بعد ازاں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان کی حکومتوں کے درمیان سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ سعودی، ترک رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچے ہیں۔
رابطہ کونسل کا اجلاس دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے اندر منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: