پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے سنگاپور کے حکام سے ان 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاحوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مدد طلب کی ہے جو اس وقت سنگاپور کی سمندری حدود کے قریب امریکی حکام کے قبضے میں موجود بحری جہازوں پر سوار ہیں۔
وزیر خارجہ نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے سنگاپوری ہم منصب ویوین بالا کرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاح ان بحری جہازوں پر موجود ہیں جنہیں امریکی حکام نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ یہ جہاز اس وقت سنگاپور کی سمندری حدود کے قریب لنگر انداز ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ اور ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے: پاکستانNode ID: 903960
وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’سنگاپور سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان ملاحوں کی فلاح و بہبود اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی میں ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے۔‘
اس سفارتی مشن کے سلسلے میں پاکستانی وزیرِ خارجہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی بات چیت کی ہے۔
Spoke with Singaporean Foreign Minister H. E. Vivian Balakrishnan @VivianBala and requested Singapore’s support in facilitating the welfare and repatriation of 11 Pakistani and 20 Iranian seafarers, aboard vessels seized by U.S. authorities and currently near Singaporean waters.…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 8, 2026












