Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ’معاہدہ پاکستان میں ہو تو ہمارے لیے آنر کی بات ہوگی۔‘ (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے لیے پر امید ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ’یہ نہیں جانتا کے معاہدہ ایک صفحے کا ہو گا یا زیادہ صفحات کا، ایران امریکہ سیٹلمنٹ جہاں بھی ہو ویلکم کریں گے۔ معاہدہ پاکستان میں ہو تو ہمارے لیے آنر کی بات ہوگی۔‘
انڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کبھی انڈیا سے مذاکرات سے نہیں کترایا، پاکستان یقینی بنائے گا کہ کم سے کم ڈیٹرنس برقرار رہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’انڈین اسلحے کی خریداری پر نظر ہے۔‘
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پانی کے معاملے پر طاہر اندرابی نے کہا کہ  ’سندھ طاس معاہدے پر تمام آپشنز موجود ہیں، صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، دریاؤں کا بہاؤ، پانی کی آمد سب ڈاکیومنٹڈ ہے۔‘
افغانستان کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ’پاک افغان بارڈر کے دونوں جانب عوام امن چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے، ہمارا مذہب ،ثقافت ایک ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’طالبان رجیم کے تحت افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی معاملات خراب کر رہی ہے، ہمیں بارڈر بندش سمیت دیگر اثرات کے بجائے جڑ (دہشت گردی) کو دیکھنا ہو گا، دہشت گردی ختم ہو جائے باقی چیزیں خود سیٹل ہو جائیں گی۔‘

 

شیئر: