Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت کی فوڈ باسکٹ‘: قصیم ریجن میں آڑو کی غیر معمولی پیداوار

ہر درخت سے 30 سے 50 کلو گرام تک پھل حاصل ہو رہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن مملکت کے نمایاں زرعی علاقوں میں سے ایک ہے۔اعلی معیار کے سیزنل آڑو کی کامیاب پیداوار کے ذریعے مملکت کی ’ فوڈ باسکٹ‘ کے طور پر اپنی حیثیت کو مضبوط بنا رہا ہے۔
اس سیزن میں آڑو کی وافر پیداوار کے باعث ہر درخت سے 30 سے 50 کلو گرام تک پھل حاصل ہو رہا ہے۔
قصیم ریجن میں حالیہ برسوں کے دوران بہت سے موسمی پھلوں کی کاشت میں توسیع ہوئی ہے، ان میں انجیر، سٹرا بیری، انار، سیب اور انگور شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ پھل مقامی مارکیٹوں تک پہنچ رہے ہیں  تاکہ تازہ مقامی پیداوار کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ آڑو اپنے ذائقے اور غذائی افادیت کے باعث پسند کیا جاتا ہے۔

سعودی کاشتکار محمد الھویملی نے بتایا ریجن کی آب و ہوا اور جدید آبپاشی کے نظام کے باعث اس سال غیر معمولی فصل حاصل ہوئی ہے۔
پائلٹ مرحلے کے آغاز میں بارہ اقسام کے پودے لگا ئے گئے۔ جانچ کے بعد ایک قسم خاص طور پر انتہائی کامیاب ہوئی۔ آڑو کے درخت پانی کے کم استعمال کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم بہتر نشو و نما کےلیے انہیں مخصوص کٹائی اور کھاد کی ضرورت ہوتی ہے۔

قصیم میں ماحولیات، پانی اور زراعت آگاہی جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہے۔ اس کے علاوہ آگاہی پروگرام اور فیلڈ ورک کے ذریعے پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ان کوششوں کا مقصد غذائی تحفظ کے ساتھ فصل کی کٹائی اور مارکیٹنگ میں سیزنل روزگار کے مواقع پیدا کرکے مقامی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

 

شیئر: