Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی فضائی حدود میں دشمن کے ڈرونز کا پتا لگا کر انہیں ناکارہ بنایا گیا: فوج

کویت پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ جنگ کے دوران اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
کویت کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے علی الصبح ملک کی فضائی حدود میں دشمن کے ڈرونز کا پتا لگا کر انہیں ناکارہ بنایا۔
خبر رساں ادارے روئٹڑز  کے مطابق اپریل میں  جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
اس سے قبل اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو تباہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
کویت پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ جنگ کے دوران اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا، جن میں 8 اپریل کو ایرانی ڈرونز کی ایک لہر بھی شامل تھی جس نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

شیئر: